پاکستان کی سب س بڑی اپوزیشن کی جماعت اب کیا کرنے والی ہے.

پاکستان مسلم لیگ ن نے اگلے مہینے سے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن مارچ میں بھرپور سیاسی سر گرمیوں کے حوالے سے انتہائی راز داری سے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بڑھتی مہنگائی پر

اپوزیشن کی موثر آواز سامنے نہ آنے پر عوام میں پائی جانے والی سوچ کے پیش نظر مسلم لیگ ن اپنی حکمت عملی مرتب کر رہی ہے تاہم اس کے خدو خال کو فی الوقت سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ممکنہ طور پر مارچ میں اس حوالے سے بھرپور سیاسی سر گرمیاں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مریم نواز کی خاموشی عارضی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی سعید قاضی نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز کی خاموشی عارضی ہے، جیسے ہی وہ بیرون ملک جائینگی انکی ساری خاموشی ختم ہو جائیگی، انکو ہاہر لے جانے کے لیے لندن میں اہم ملاقاتیں بھی ہو رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بھی ملاقات کی تھی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب اپنے آپ کو بلکل بھی بدل نہیں سکتے، کیونکہ وہ اپنی عادت سے مجبور ہیں۔ واضع رہے کہ حکومت کی جانب سے مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا تھا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے باہر جانے سے احتساب کے بیانیے کو نقصان پہنچا۔انھوں نے کہاتھا کہ مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے تابوت میں آخری کیل ہوگا، وہ پلی گینگ کے بغیر بیرون ملک نہیں جا سکتیں۔ انکا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز پلی بارگینگ کے بغیر باہر گئیں تو جیلوں کے دروازے کھول دینگے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے روز و شپ سے یہ عام تاثر ہے کہ انھیں ڈیل ملی۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اثاثے چھپانے کے الزام میں پاکستان میں زیر حراست ہیں۔ عدالت کی جانب سے انکا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک نہیں جا سکتیں۔

Source pakisatnki baat
You might also like