اداکارہ نگہت بٹ انتقال کر گئیں

لاہور: ٹی وی اور اسٹیج کی نامور پاکستانی اداکارہ نگہت بٹ کسمپرسی کی زندگی گزارنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

اداکارہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور 4 برس قبل اپنے شوہر عابد بٹ شوہر کے انتقال کے بعد سے کسمپرسی کی زندگی گزار رہی تھیں۔

اداکارہ کے پاس اپنے گھر کا کرایہ ادا کرنے کیلئے بھی پیسے نہیں تھے۔

حکومت کی جانب سے ان کی مدد کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ جبکہ وہ کافی عرصے سے علیل بھی تھیں۔

شوبز حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال سے نگہت بٹ اور ان کے شوہر عابد بٹ کی مالی مدداورعلاج معالجے کی اپیل کی تھی۔

تین دہائیوں تک فن کی خدمت کرنے والی نگہت بٹ اور ان کے شوہر عابد بٹ کی حکام نے مدد کرنا بھی گوارا نہیں کی تھی۔

اب جمعہ 7 فروری کو اداکارہ لاہور میں انتقال کر گئیں۔ نگہت بٹ کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

Source aaj.tv
You might also like